تعلیم نماز

com.rasikhon.taleemenamaz

Total installs
32(32)
Rating
unknown
Released
October 14, 2023
Last updated
October 14, 2023
Category
Books & Reference
Developer
الرّٰسخون فی العلم
Developer details
Name
الرّٰسخون فی العلم
Website
unknown
Country
Pakistan
Address
#24 Block K, Lahore, Pakistan
Android SDKs
تعلیم نماز Header - AppWisp.com

Screenshots

تعلیم نماز Screenshot 1 - AppWisp.com
تعلیم نماز Screenshot 2 - AppWisp.com
تعلیم نماز Screenshot 3 - AppWisp.com
تعلیم نماز Screenshot 4 - AppWisp.com

Description

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔جیساکہ  اس بات میں شبہ نہیں کہ نماز ارکان ِاسلام سے ایک اہم ترین رکن خیر وبرکات سے معمور ، موجب راحت واطمینان ، باعثِ مسرت ولذات اور انسان کے گناہ دھوڈالنے ، اس کے  درجات بلند کرنے والی ایک بہترین عبادت ہے  مگر یہ امر بھی واضح   رہے  کہ نمازی اس کی خیر وبرکات سے کما حقہ مستفید اور اس کی راحت ولذت سے پوری طرح لطف اندوز تبھی ہوسکتاہے جب وہ اس  کے معانی  ا ور مطالب سے واقف ہو۔ نماز کی اہمیت کے  پیش نظر  متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں  لکھیں ہیں ۔ زیرتبصرہ کتابچہ  ’’تعلیم نماز ‘‘ سعودی عالم  دین  ڈاکٹر  عبد اللہ  بن احمد الزید   کے عربی  ’’ تعلیم  الصلاۃ‘‘  نامی عربی رسالہ کا ترجمہ ۔اس کتابچہ میں انہوں نے نماز کےان اہم مسائل کو قرآن وسنت سے   ماخوذ شرعی دلائل کی روشنی میں جمع کردیا ہے ۔موصوف نے مسائل کو بیان  کرنے میں اختصار کواختیار کیاہے  تاکہ  قارئین کے لیے استفاد ہ کرنےمیں آسانی ہو۔سعودی  وزارۃ الشوؤن الاسلامیہ  والاوقاف نے ا س  کااردو ترجمہ کرواکر شائع کیا ہے۔ (م۔ا).