اصلاح نفس

com.rasikhon.islahenafas2020abu20atiya20

Total installs
25(25)
Rating
unknown
Released
August 31, 2023
Last updated
August 31, 2023
Category
Books & Reference
Developer
الرّٰسخون فی العلم
Developer details
Name
الرّٰسخون فی العلم
Website
unknown
Country
Pakistan
Address
#24 Block K, Lahore, Pakistan
Android SDKs
  • No items.
اصلاح نفس Header - AppWisp.com

Screenshots

اصلاح نفس Screenshot 1 - AppWisp.com
اصلاح نفس Screenshot 2 - AppWisp.com
اصلاح نفس Screenshot 3 - AppWisp.com
اصلاح نفس Screenshot 4 - AppWisp.com

Description

زندگی کیا ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟میری حقیقی منزل کیا ہے؟ سادہ سی باتیں اگر ابتداء سے ہی سمجھی نہ جائیں ،سمجھائی نہ جائیں تو پوری زندگی غلط سمت دوڑتے گزر جاتی ہےاور ایک دن اچانک ملاقات ہو جائے گی۔کس سے؟ملک الموت سے! اس وقت دم بخود انسان حیرت سے تکتا رہ جائے گا کہ ابھی تو سوچا ہی نہ تھا۔تیاری بھی نہ تھی،لیکن پوچھا جائے گا کہ اب؟اب ہوش آئی ہے؟ان آنکھ کھلی ہے،سوئے ہوئے جاگے ہو؟اب تو یونہی پلک جھپکنے میں  مہلت ختم ہوگئی ،امتحان کا وقت ختم ہو گیا ۔شیطان ہمیں اصل حقائق کا سبق نہیں پڑھنے دیات ہے۔پوری زندگی مصروف رکھتا ہے ،جیسے آپ شرارتی بچے کو مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ناپسندیدہ کام نہ کرے۔اسی طرح شیطان زندگی کے بے شمار ایجنڈے ہمیں دئیے رکھتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کا اصل کام نہ کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اصلاح نفس"محترم ابو عطیہ عبد القیوم بن حافظ علم الدین صاحب کی تصنیف  ہے جس میں انہوں نے ہمیں زندگی کی حقیقت سمجھانے کی کوشش کی ہے اور آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ موت سب سے بڑی نصیحت ہے۔انسان اگر اپنی موت کو یاد رکھے تو وہ کبھی غلط کام نہ کرے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیا کی حقیقت کو سمجھنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ).