appwisp
  • App explorer
  • SDKs insights
  • API
  • Contact
  • About
  • API
  • Github
© 2025 appwisp.com

حقانیت رفع الیدین

com.rasikhon.haqaniyatrafalyadain

Total installs
69(69)
Rating
unknown
Released
November 12, 2023
Last updated
November 12, 2023
Category
Books & Reference
Developer
الرّٰسخون فی العلم
Developer details

Name
الرّٰسخون فی العلم
E-mail
[email protected]
Website
unknown
Country
Pakistan
Address
#24 Block K, Lahore, Pakistan
Android SDKs

  • Android SDK
حقانیت رفع الیدین Header - AppWisp.com

Screenshots

حقانیت رفع الیدین Screenshot 1 - AppWisp.com
حقانیت رفع الیدین Screenshot 2 - AppWisp.com
حقانیت رفع الیدین Screenshot 3 - AppWisp.com
حقانیت رفع الیدین Screenshot 4 - AppWisp.com

Description

شریعتِ اسلامیہ میں  نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے ’’ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘ (بخاری)  رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے کھڑا ہوتے وقت ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھانا (یعنی رفع الیدین کرنا) نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ  ہے۔آپ ﷺ نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس سنت پر عمل کیا ہے۔نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی﷫ فرماتے ہیں کہ  رفع الیدین کی حدیث کو  صحابہ کرام    کی اس قدر   کثیر  تعداد  نے روایت  کیا ہے  کہ شاید  اور  کسی  حدیث  کواس  سے   زیادہ  صحابہ    نے  روایت  نہ کیا  ہو۔ او رامام بخاری ﷫ نے  جزء  رفع الیدین میں لکھا ہے  ہے کہ  رفع الیدین کی حدیث کوانیس  صحابہ   نے روایت کیا  ہے ۔  لیکن صد  افسوس  اس  مسئلہ  کو مختلف  فیہ  بنا کر  دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔اثبا ت رفع الیدین  پر  امام  بخاری   کی جزء  رفع الیدین ،حافظ زبیر  علی  زئی  کی نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین وغیرہ کتب  قابل  ذکر  ہیں۔اثبات رفع الیدین پر   کتا ب ہذا کے  علاوہ تقریبا 10 کتابیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی  موجود ہیں۔زیر تبصرہ کتابچہ’’حقانیت رفع الیدین‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ یہ کتابچہ محمد اسلم ربانی (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور) کی  کاوش ہے  انہوں نےاس مختصر رسالہ میں اثبات رفع الیدین کے متعلق اکثر حوالہ جات  حنفیوں کی کتابوں سے  پیش کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ موصوف کی  اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے  عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا).